امریکی صدر کا انقرہ میں نیٹو پر اظہارِ مایوسی، ترک صدر سے ایف 35 طیاروں اور تجارت پر گفتگو

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو اجلاس میں شرکت کے لیے انقرہ پہنچنے پر ترک صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیٹو کی کارکردگی پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران کے خلاف جنگ میں امریکا کو کسی کے تعاون کی ضرورت نہیں تھی، جبکہ امریکا نے یورپ کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے نیٹو میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے۔

امریکی صدر نے عزم ظاہر کیا کہ ایران کو کسی بھی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جائیں گے۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کو مثبت قرار دیتے ہوئے مستقبل میں تجارت کے فروغ پر بات چیت کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

اس موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایف 35 جنگی طیاروں کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ ایک پرانا مسئلہ ہے جس پر امریکا سے پہلے بھی بات ہو چکی ہے اور ترکیہ سے 5 جیٹ طیاروں کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل انقرہ آمد پر ترک صدر نے امریکی ہم منصب کا استقبال کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US