شہید سید علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ روضہ حضرت علیؓ پر ادا، کل مشہد میں تدفین ہوگی

image

ایران کے شہید سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ عراق کے شہر نجف میں حضرت علیؓ کے روضے پر ادا کردی گئی ہے۔

نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید سید علی خامنہ ای کے جسدِ خاکی کو کربلا میں امام حسینؓ کے روضے پر لے جایا گیا۔

اس سے قبل گزشتہ روز قم میں جلوسِ جنازہ کے بعد شہید سید علی خامنہ ای اور ان کے اہل خانہ کی میتیں رات کے وقت عراق منتقل کی گئی تھیں، جبکہ شہدا کی تدفین کل ان کے آبائی شہر مشہد میں روضہ امام رضا کے احاطے میں کی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US