محسن نقوی کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات

image

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں انتونیو گوتریس سے ملاقات کی جس میں علاقائی صورتحال، بین الاقوامی امور اور عالمی امن سے متعلق اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران مغربی ایشیا میں جاری تنازعات کے خاتمے کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں اور اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کے نمایاں کردار پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عالمی امن کے فروغ اور قیام امن کی کارروائیوں میں پاکستان کی خدمات کو سراہتے ہوئے اس کے طویل المدتی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ چیلنجز کے باوجود پاکستان نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ عاصم منیر اور شہباز شریف نے خطے میں امن کے قیام اور کشیدگی میں کمی کے لیے مؤثر کردار ادا کیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کی کامیابی کے لیے حقیقت پسندانہ مینڈیٹ اور مطلوبہ وسائل کی فراہمی ناگزیر ہے جبکہ پاکستان مستقبل میں بھی عالمی امن و سلامتی کے قیام کے لیے اقوام متحدہ کے ساتھ اپنے تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم پر قائم ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US