فعال اور اقتصادی سفارت کاری حکومت کی اولین ترجیح ہے، اسحاق ڈار

image

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزارتِ خارجہ میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی جس میں خارجہ سیکریٹری سفیر آمنہ بلوچ اور وزارتِ خارجہ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں آئندہ سفارتی سرگرمیوں اور اہم بین الاقوامی روابط کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام سفارتی مصروفیات کے لیے جامع تیاری اور مؤثر باہمی رابطہ یقینی بنایا جائے تاکہ پاکستان کے سیاسی اور اقتصادی مفادات کا بھرپور تحفظ اور فروغ ممکن بنایا جا سکے۔

اس موقع پر سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی فعال سفارت کاری، اقتصادی سفارت کاری، اسٹریٹجک شراکت داری، کثیرالجہتی تعاون، علاقائی استحکام اور عالمی امن کی مستقل حمایت پر مبنی رہے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US