امریکی حملوں کے جواب میں ایران کے کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر میزائل و ڈرون حملے

image

ایران نے تازہ امریکی فضائی حملوں کے جواب میں کویت اور بحرین میں قائم امریکی فوجی اڈوں پر میزائل اور ڈرون حملے کردیے جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔

ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق کویت میں کیمپ عریفجان اور علی السالم جبکہ بحرین میں الجفیر اور شیخ عیسیٰ کے امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے مزید حملے کیے تو خطے میں موجود دیگر امریکی فوجی اڈے بھی ایران کی کارروائیوں کی زد میں آئیں گے۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق امریکی حملوں کے دوران مشہد جانے والے دو پل بھی نشانہ بنائے گئے جنہیں ایران نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے جلوسِ جنازہ کو متاثر کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی حملوں میں بندر عباس، بوشہر، چابہار، کنارک، ایرانشہر سمیت متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ اہواز پر حملے میں تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US