معروف آسٹریلوی فٹبالر ٹیٹے ینگی نے دائرہ اسلام میں قدم رکھ دیا

image

”اسلام قبول کرنا میرے لیے کسی ایک لمحے کا جذباتی فیصلہ نہیں تھا۔ یہ ایک طویل فکری، روحانی اور ذاتی سفر کا نتیجہ ہے۔ میں نے وقت کے ساتھ اسلام کو سمجھا، اس پر غور کیا اور مختلف تجربات سے گزرا۔ اب میں نے پورے اطمینان اور یقین کے ساتھ یہ فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد مجھے اندرونی سکون محسوس ہو رہا ہے۔“

آسٹریلوی فٹبال کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی ٹیٹے ینگی نے اسلام قبول کرلیا۔ 25 سالہ فٹبالر نے مسجد میں کلمہ شہادت پڑھ کر دائرۂ اسلام میں داخل ہونے کا اعلان کیا، جس کے بعد ان کے روحانی سفر کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں۔

@minuutvoorallah Hoe werd WK-speler Tete Yengi moslim? 🤍 Tete Yengi vertelt hoe hij zonder plan een moskee binnenliep, Mufti Menk ontmoette en uiteindelijk zijn shahada aflegde. Een bijzonder verhaal over geloof, leiding en een ontmoeting die zijn leven veranderde. Moge Allah hem standvastig houden. Ameen. #TeteYengi #MuftiMenk #islam #minuutvoorallah ♬ origineel geluid - MinuutVoorAllah

ٹیٹے ینگی کے مطابق اسلام سے ان کی دلچسپی ایک سادہ تجسس سے شروع ہوئی۔ وہ آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں واقع ایک مسجد گئے تاکہ مسلمانوں کی نماز کو قریب سے دیکھ سکیں اور عبادت گاہ کے ماحول کو محسوس کرسکیں۔

اسی دوران ان کی ملاقات معروف عالم دین مفتی اسماعیل مینک سے ہوئی۔ جمعے کی نماز کے بعد دونوں کے درمیان گفتگو ہوئی، جس میں مفتی اسماعیل مینک نے ان سے پوچھا کہ کیا انہوں نے کبھی کلمہ شہادت پڑھا ہے۔

ٹیٹے ینگی نے بتایا کہ انہوں نے اس سے پہلے کلمہ نہیں پڑھا تھا۔ اس پر مفتی اسماعیل مینک نے انہیں اسلام قبول کرنے کی دعوت دی، جسے فٹبالر نے خوشی کے ساتھ قبول کیا اور مسجد میں کلمہ شہادت پڑھ لیا۔

جنوبی سوڈانی نژاد ٹیتے ینگی آسٹریلوی فٹبال میں ایک نمایاں نام کے طور پر ابھر رہے ہیں۔ وہ اپنی جسمانی طاقت، تیز رفتاری اور جارحانہ کھیل کے انداز کے باعث پہچانے جاتے ہیں اور مختلف کلبوں کی نمائندگی کے بعد آسٹریلوی قومی ٹیم میں بھی جگہ بنا چکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US