لیاری کے نوجوان فٹبالرز پر مشتمل بیٹر فیوچر پاکستان فٹبال ٹیم نے ناروے کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
پاکستانی ٹیم نے ناروے کے ایک مقامی کلب کو 3-0 سے شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔ قومی ٹیم کی جانب سے عنظلہ نے دو جبکہ انس نے ایک گول اسکور کرکے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
اس کامیابی کے بعد بیٹر فیوچر پاکستان فٹبال ٹیم کل پری کوارٹر فائنل میں ایک اور ناروے کے کلب کے مدمقابل ہوگی۔
واضح رہے کہ بیٹر فیوچر پاکستان فٹبال ٹیم گزشتہ سال بھی ناروے کپ کی چیمپئن رہی تھی جبکہ رواں برس بھی ٹیم اپنے اعزاز کے دفاع کی مہم کامیابی سے جاری رکھے ہوئے ہے۔