پی ایس ایل سے متعلق اہم اجلاس آج، آئندہ سیزن اور مالی معاملات پر غور ہوگا

image

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے حوالے سے اہم اجلاس آج منعقد ہوگا جس میں گزشتہ سیزن کا جائزہ لینے اور آئندہ ایڈیشن کی منصوبہ بندی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس ورچوئل ہوگا اور پی ایس ایل 11 کے اختتام کے بعد یہ پہلا باضابطہ ڈی بریفنگ اجلاس ہوگا۔ اجلاس میں لیگ سے متعلق اہم امور، انتظامی معاملات اور مستقبل کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پی ایس ایل کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ گزشتہ سیزن کے مالی معاملات اور دیگر انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا جبکہ آئندہ سیزن کو مزید مؤثر اور کامیاب بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US