ایشیا کپ کی فتح کئی ماہ کی محنت کا نتیجہ تھی؛ ہیڈ کوچ شاہد انور کی خصوصی گفتگو

image

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ شاہد انور نے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کا انحصار نتائج کے بجائے مؤثر عملدرآمد، کردار سازی اور اعتماد پر ہوتا ہے۔

'سٹریٹ ڈرائیو ود سلمان بٹ' میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ انڈر 19 سطح پر محض کوچنگ ہی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کی کردار سازی اور ان کے طرزِ زندگی پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔

شاہد انور کا کہنا تھا کہ حال ہی میں حاصل ہونے والی ایشیا کپ کی کامیابی کئی ماہ کی مسلسل محنت اور موثر تیاریوں کا نتیجہ تھی۔ انہوں نے ایشیا کپ کے دوران کھلاڑیوں کو صرف ان امور پر توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت کی جو ان کے اپنے اختیار میں تھے، جبکہ دباؤ کے لمحات میں مسلسل رہنمائی نے ٹیم کو پُرسکون رکھ کر فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ایشیا کپ کی فاتح ٹیم کی بھرپور حوصلہ افزائی کی ہے۔ ہیڈ کوچ نے فرسٹ کلاس کرکٹ کو نوجوان کھلاڑیوں کی بالیدگی کے لیے انتہائی اہم قرار دیا اور کہا کہ صبر، جذبہ اور مسلسل محنت ہی وہ بنیادی عوامل ہیں جو ایک جونیئر کھلاڑی کو انٹرنیشنل کرکٹ کے اعلیٰ معیار کے لیے تیار کرتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US