میری وفاداری عہدے سے نہیں، پاکستان سے ہے، کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد عماد بٹ کا ردعمل

image

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان عماد بٹ نے کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد اپنے پہلے ردعمل میں کہا ہے کہ پاکستان کی نمائندگی ان کے لیے سب سے بڑا اعزاز ہے اور کپتانی ختم ہو سکتی ہے لیکن وطن کے لیے ان کا جذبہ کبھی کم نہیں ہوگا۔

اپنے بیان میں عماد بٹ نے کہا کہ انہیں پاکستان کو آٹھ سال بعد ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرانے پر فخر ہے۔ ان کے بقول یہ کامیابی صرف ان کی نہیں بلکہ پوری قوم اور پاکستان ہاکی کی مشترکہ کامیابی ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ ان کی وفاداری کسی عہدے سے نہیں بلکہ پاکستان سے ہے، اور وہ پہلے کی طرح پوری لگن اور جذبے کے ساتھ قومی ٹیم کے لیے کھیلتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پرچم بلند کرنا ہمیشہ ان کی اولین ترجیح رہے گی، جبکہ ہاکی نے انہیں عزت، پہچان اور ملک کی نمائندگی کا اعزاز دیا ہے۔

عماد بٹ نے قومی ٹیم کے نئے کپتان ابوبکر کو ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کا تجربہ، رہنمائی اور مکمل حمایت ہمیشہ نئے کپتان کے ساتھ رہے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ قومی ٹیم ایک پرچم اور ایک مقصد کے تحت متحد ہو کر پاکستان کے لیے کھیلتی رہے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US