ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین آج مشہد میں ہوگئی۔
رپورٹس کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کے جسدِ خاکی کو روضۂ امام رضاؑ منتقل کیا گیا تھا، جہاں نمازِ جنازہ ادا کرنے کے بعد انہیں سپردِ خاک کردیا گیا۔ نمازِ جنازہ کی امامت آیت اللہ نوری ہمدانی نے کی۔
تدفین کی تقریب میں شرکت اور مرحوم رہنما کو آخری خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے مشہد میں سوگواروں کی بڑی تعداد موجود ہے جبکہ سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔