ندا یاسر کا لباس تنقید کی زد میں، صارفین نے "اولڈ فیشن" قرار دے دیا

image

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان اور اداکارہ ندا یاسر ایک بار پھر اپنے لباس کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ مارننگ شو کی حالیہ قسط میں ندا یاسر نے سرخ رنگ کی الہٰ دین طرز کی شلوار کے ساتھ سفید ٹاپ اور پوائنٹڈ ہیلز پہنیں، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کے لباس پر مختلف آراء کا اظہار کیا جا رہا ہے جہاں بعض صارفین نے اسے غیر روایتی قرار دیا جبکہ کئی افراد نے اسے "اولڈ فیشن" کہتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل عید کے موقع پر بھی ندا یاسر اپنے منفرد لباس کے باعث سوشل میڈیا پر زیرِ بحث رہی تھیں۔ ندا یاسر اکثر اپنے اندازِ لباس اور مختلف بیانات کی وجہ سے بھی آن لائن توجہ حاصل کرتی رہتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US