پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے زور دیا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت کشیدگی میں کمی لائی جائے اور تحمل کا راستہ اختیار کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن و استحکام کے قیام کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری ہی سب سے مؤثر راستہ ہیں، اور پاکستان اس مقصد کے لیے اپنا تعمیری کردار جاری رکھنے کے لیے مکمل تیار ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی صورتحال کے پیش نظر مستقبل میں بھی باہمی رابطے مسلسل برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔