نواز شریف کی بلاول بھٹو زرداری کو سیاسی اختلافات میں شائستگی برقرار رکھنے کی تلقین

image

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کے ریمارکس کو ذاتی نہ لیں، ”بلاول! میری بات کو ذاتی نہ سمجھیں، آپ میرے لیے بیٹے کی طرح ہیں۔“

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ جمہوری نظام میں سیاسی جماعتوں کے درمیان اختلافات فطری ہوتے ہیں، تاہم ان اختلافات کو تلخی یا ذاتی دشمنی میں تبدیل نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ سیاسی رہنماؤں کو شائستگی اور برداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیاسی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ، لیکن انہیں جسمانی تصادم یا نفرت کی شکل اختیار نہیں کرنی چاہیے، کیونکہ اس سے جمہوری روایات کو نقصان پہنچتا ہے۔

انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کے ایک حالیہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ”کشمیر کو کشمور سے نہیں ملانا چاہیے، یہ میرپور ہے، میرپور خاص نہیں۔“

نواز شریف نے اپنے خطاب میں اس بات پر بھی زور دیا کہ ملکی سیاست میں تحمل، احترام اور مثبت رویوں کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US