خضدار میں ڈیزل سے بھری گاڑی نذر آتش، متاثرہ شہری کا انصاف اور معاوضے کا مطالبہ

image

خضدار کے علاقے ہڑنبو کراس کے قریب مسلح افراد کی جانب سے ایک ڈیزل سے بھری گاڑی کو آگ لگائے جانے کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد متاثرہ شہری نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے انصاف اور نقصان کے ازالے کا مطالبہ کیا ہے۔

متاثرہ شہری کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مسلح افراد نے اس کی ڈیزل سے بھری گاڑی چھیننے کے بعد اسے نذر آتش کردیا۔ شہری کے مطابق یہ گاڑی اس اور اس کے خاندان کے لیے روزگار کا واحد ذریعہ تھی، جس کے تباہ ہونے سے وہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہوگیا ہے۔

متاثرہ شخص نے اپنی ویڈیو میں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کی کہ واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے اور اسے ہونے والے مالی نقصان کا مناسب ازالہ کیا جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US