اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آزاد جموں و کشمیر کے موجودہ حالات کے تناظر میں ایک بار پھر آزاد ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن کمیشن کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس تجویز کو مسلسل پیش کر رہے ہیں، تاہم اب تک اس پر کوئی مثبت پیش رفت نہیں ہوئی۔
آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میرپور کے عوام کو ان کی حمایت درکار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن کمیشن کے قیام سے کشمیری عوام کو روزمرہ مسائل کے حل میں مدد ملے گی، ہر شکایت کو سنا جائے گا اور ہر متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عوام 27 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں تیر کے انتخابی نشان پر مہر لگا کر پاکستان پیپلز پارٹی کو بھاری مینڈیٹ دیں۔