کراچی سمیت سندھ میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ 31 جولائی سے متوقع

image

بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے آنے والی مون سون ہواؤں کے زیرِ اثر کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ 31 جولائی سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں کل سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی، جبکہ 31 جولائی سے 2 اگست تک کراچی میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔ اس دوران شہر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی، جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، سانگھڑ، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، حیدرآباد، کراچی، مٹیاری، جامشورو، شہید بینظیر آباد، گھوٹکی، کشمور، جیکب آباد، شکارپور، سکھر، قمبر شہدادکوٹ، لاڑکانہ، خیرپور، نوشہروفیروز اور ٹھٹھہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US