بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان، فی یونٹ 1 روپے 20 پیسے اضافے کی درخواست پر کل سماعت ہوگی

image

کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے، کیونکہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کل بجلی کی قیمت میں ایک روپے 20 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر سماعت کرے گی۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے جون 2026 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا رکھی ہے۔

حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز کے تحت اگر درخواست منظور کر لی گئی تو اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے متعلقہ بجلی صارفین پر ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں 34 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا تھا، جس کا اطلاق جولائی کے بجلی کے بلوں میں کیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US