چونیاں میں زہریلا کھانا کھانے سے دو بہنیں جاں بحق، والدین کی حالت تشویشناک

image

چونیاں میں زہریلا کھانا کھانے کے باعث ایک ہی خاندان کی دو بہنیں جاں بحق جبکہ ان کے والدین کی حالت تشویشناک ہو گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اہلخانہ نے گھر میں تیار کیا گیا کھانا کھایا، جس کے کچھ ہی دیر بعد چاروں افراد کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے متاثرین کو تشویشناک حالت میں لاہور کے اسپتال منتقل کیا۔

اسپتال میں زیرِ علاج 20 سالہ عمارہ اور 13 سالہ تحریم دورانِ علاج دم توڑ گئیں جبکہ ان کے والد محمود اور والدہ شاہدہ بی بی کی حالت بدستور تشویشناک بتائی جا رہی ہے اور وہ زیرِ علاج ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والی دونوں بہنوں کی میتیں ان کے آبائی گاؤں ارجن سنگھ منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US