لاہور: مون سون بارشوں سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل

image

لاہور میں ہونے والی مون سون کی موسلا دھار بارشوں کے باعث بجلی کا ترسیلی نظام شدید متاثر ہوگیا۔ بارش کے نتیجے میں لیسکو کے 100 سے زائد فیڈرز فنی اور تکنیکی خرابیوں کا شکار ہو گئے، جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

بجلی کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ لیسکو کی تکنیکی ٹیمیں خرابیاں دور کرنے اور متاثرہ علاقوں میں بجلی کی جلد بحالی کے لیے کام کر رہی ہیں۔ حکام کے مطابق بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی صورت میں بحالی کے کام میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US