کویتی وزیر خارجہ کی چیف آف آرمی اسٹاف سے ملاقات، دوطرفہ تعاون اور سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو

image

کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے منگل کو جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور پاکستان و کویت کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کویتی وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار، مستقل حمایت اور دونوں برادر ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کو سراہا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کویت کے ساتھ پاکستان کے مضبوط تعلقات کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک علاقائی امن، استحکام اور مشترکہ خوشحالی کے لیے یکساں وژن رکھتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US