لاہور ہائیکورٹ نے نورین نیازی کی 6 اگست تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی

image

لاہور ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہن نورین نیازی کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے درج مقدمے میں عبوری ریلیف دیتے ہوئے 6 اگست تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی جبکہ متعلقہ حکام کو اس مدت کے دوران انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا۔

جسٹس سردار اکبر ڈوگر نے نورین نیازی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نورین نیازی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور خدشہ ہے کہ متعلقہ عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کرنے سے قبل انہیں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

وکیل نے استدعا کی کہ درخواست گزار کو متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کے لیے حفاظتی ضمانت فراہم کی جائے۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے نورین نیازی کو 6 اگست تک حفاظتی ضمانت دے دی اور ہدایت کی کہ وہ مقررہ مدت کے اندر متعلقہ عدالت سے رجوع کریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US