اٹارنی جنرل پاکستان منصور اعوان کی رہائش گاہ پر چھاپے کے واقعے پر محکمہ پولیس میں انتظامی کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ایس ایچ او سرور روڈ اور 11 پولیس اہلکاروں کے بعد ایس پی کینٹ اختر نواز کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ایس پی کینٹ اختر نواز کو فوری طور پر سی پی او آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے جبکہ ان کے تبادلے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی انسپکٹر جنرل پنجاب کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق واقعے کی تحقیقات کا عمل جاری ہے اور ذمہ داروں کے تعین کے بعد مزید انتظامی کارروائی کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔