حکومت سندھ نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید ایک ماہ کی توسیع کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یکم اگست سے سندھ بھر میں دفعہ 144 مزید ایک ماہ کے لیے نافذ العمل رہے گی۔ اس دوران وال چاکنگ، جلسے، جلوس، دھرنے، مظاہرے اور اسلحے کی نمائش پر عائد پابندی برقرار رہے گی۔
حکومت کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق عوامی مقامات پر ہر قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ نجی سیکیورٹی کمپنیوں کے گارڈز صرف ڈیوٹی کے دوران ہی اسلحہ رکھنے کے مجاز ہوں گے جبکہ دیگر صورتوں میں اسلحہ رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔