پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل آج دوپہر 3 بجکر 15 منٹ پر اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر پریس کانفرنس کے دوران ملک میں انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں، مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور اس سے متعلق اہم امور پر میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔
پریس کانفرنس میں حالیہ سیکیورٹی پیش رفت، دہشت گردی کے خلاف جاری اقدامات اور قومی سلامتی سے متعلق مختلف سوالات کے جوابات بھی متوقع ہیں۔
اس اہم پریس کانفرنس پر ملکی و غیر ملکی میڈیا کی نظریں مرکوز ہیں، جبکہ سیکیورٹی امور سے متعلق اہم اعلانات یا وضاحتوں کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔