بلاول بھٹو زرداری سے چیئرمین سینیٹ، چاروں گورنرز اور وزرائے اعلیٰ سمیت اہم سیاسی رہنماؤں کی ملاقاتیں

image

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے زرداری ہاؤس میں آج اہم سیاسی شخصیات اور پارٹی رہنماؤں نے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر، خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی، سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ اور بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی شامل تھے۔

بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ امجد ایڈووکیٹ نے بھی ملاقات کی، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان، پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف اور رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر نے بھی چیئرمین پیپلز پارٹی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

زرداری ہاؤس میں ہونے والی ان ملاقاتوں میں اہم سیاسی شخصیات اور پارٹی قیادت کی شرکت کو سیاسی حلقوں میں اہمیت دی جا رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US