کوٹ لکھپت جیل میں شاہ محمود قریشی گر پڑے، گھٹنے اور بازو زخمی

image

کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز ہوگئی، بیرک میں چہل قدمی کے دوران چکر آنے سے گر پڑے جس کے نتیجے میں ان کے گھٹنے اور بازو پر چوٹیں آئیں۔

شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور کے مطابق ان کے موکل کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی اور بیرک میں چہل قدمی کے دوران اچانک چکر آنے سے وہ زمین پر گر گئے، جس سے ان کے گھٹنے اور بازو متاثر ہوئے۔

وکیل کا کہنا ہے کہ جیل حکام نے شاہ محمود قریشی کے خون کے نمونے حاصل کرکے اسپتال بھجوا دیے ہیں تاکہ ان کے طبی معائنے اور ٹیسٹ کیے جا سکیں۔

بیرسٹر تیمور کے مطابق شاہ محمود قریشی کی صحت کے پیش نظر ان کے سی ٹی اسکین اور مکمل علاج معالجے کے لیے متعلقہ عدالت میں درخواست دائر کی جا رہی ہے تاکہ انہیں ضروری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US