سوات کے علاقے کبل میں امن ریلی کے قریب خودکش دھماکا: 7 افراد شہید، 18 زخمی

image

خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے کبل میں امن ریلی کے دوران ہونے والے خودکش دھماکے میں 7 افراد شہید جبکہ 18 افراد زخمی ہوگئے۔

آر پی او ملاکنڈ ڈویژن سید فدا حسن شاہ کے مطابق خودکش حملہ آور کبل پولیس کمپاؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا، تاہم پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے کمپاؤنڈ کے اندر داخل ہونے سے روک دیا، جس کے بعد اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں متعدد پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ کبل پولیس کمپاؤنڈ میں پولیس اسٹیشن، پولیس لائن، سہولت مرکز اور دیگر سرکاری دفاتر قائم ہیں، جنہیں ممکنہ بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب کبل چوک میں امن کے حق میں مظاہرہ جاری تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں اور شہریوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر سیدو شریف اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ دھماکے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے کبل میں امن ریلی کے دوران ہونے والے خودکش دھماکے میں 7 افراد شہید جبکہ 18 افراد زخمی ہوگئے۔

آر پی او ملاکنڈ ڈویژن سید فدا حسن شاہ کے مطابق خودکش حملہ آور کبل پولیس کمپاؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا، تاہم پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے کمپاؤنڈ کے اندر داخل ہونے سے روک دیا، جس کے بعد اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں متعدد پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ کبل پولیس کمپاؤنڈ میں پولیس اسٹیشن، پولیس لائن، سہولت مرکز اور دیگر سرکاری دفاتر قائم ہیں، جنہیں ممکنہ بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب کبل چوک میں امن کے حق میں مظاہرہ جاری تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں اور شہریوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر سیدو شریف اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ دھماکے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US