امریکہ کی مختلف ریاستوں میں وسط مدتی انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔ ملک بھر میں حکومت کی مختلف سطحوں پر انتخابات ہو رہے ہیں تاہم ووٹرز کے لیے سب سے اہم مرحلہ ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ کے ارکان کا انتخاب ہے۔ اس وقت کانگریس کے دونوں ایوانوں پر صدر ٹرمپ کی جماعت ریپبلکن پارٹی کا کنٹرول ہے۔ تاہم یہ انتخابات ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب صدر ٹرمپ کیعوامی مقبولیت میں کمی ہوئی ہے۔
امریکی وسط مدتی انتخابات میں ووٹنگ جاری: مشیگن سمیت اہم ریاستوں میں سخت مقابلہ