راولاکوٹ میں عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال، پاک فوج عوام کی خدمت کے لیے میدان میں آگئی

image

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے جاری ہڑتال، لاک ڈاؤن اور دھرنے کے باعث راولاکوٹ میں عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

بازاروں میں راشن اور اشیائے ضروریہ کی فراہمی متاثر ہوئی جبکہ صحت کی سہولیات تک عوام کی رسائی بھی محدود ہوگئی۔

اس صورتحال کے پیش نظر پاک فوج نے متاثرہ اور مستحق خاندانوں کی مدد کے لیے راولاکوٹ میں بنیادی اشیائے خورونوش پر مشتمل راشن پیکجز کی تقسیم کا آغاز کیا، جبکہ مسلسل دوسرے روز منیر چوک اور 15 چوک میں دو موبائل فری میڈیکل سینٹرز بھی قائم کیے تاکہ مقامی آبادی کو بروقت طبی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US