گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ وہ عوام کے ووٹوں سے نہیں بلکہ آئین کے تحت گورنر مقرر ہوئے ہیں اور آئین کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا کہ ملک میں تقسیم کی بات کرنا انتہائی نامناسب ہے وہ ہرگز نہیں چاہتے کہ ملک تقسیم ہو۔
انہوں نے کہا کہ لاہور اور کراچی کا موازنہ تنقید کے بجائے مثبت انداز میں ہونا چاہیے اور ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ زیادہ آبادی والے شہروں میں جرائم کی شرح زیادہ ہوتی ہے تاہم 2010 کے مقابلے میں کراچی میں جرائم کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔