اورکزئی میں کوچ الٹنے سے 2 خواتین سمیت 9 مسافر زخمی

image

خیبر پختونخوا کے ضلع اورکزئی میں مسافر کوچ کو پیش آنے والے حادثے میں دو خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ ضلع اورکزئی کے علاقے گوئین میں اس وقت پیش آیا جب مسافر کوچ بے قابو ہو کر الٹ گئی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید کارروائی جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US