ٹیکس چوروں کے گرد گھیرا تنگ، فنانس ایکٹ کے تحت سخت قانونی ترامیم

image

حکومت نے جعلی ٹیکس اسٹمپس، جعلی بارکوڈز اور غیر قانونی مصنوعات کے خلاف کارروائی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ ایسی اشیا کی ترسیل میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کو بھی ضبط کرنے کی قانونی شق شامل کر دی گئی ہے۔

فنانس ایکٹ 27-2026 کے تحت فیڈرل ایکسائز ایکٹ کی دفعہ 26 میں ترمیم کی گئی ہے جس کے مطابق جعلی سگریٹ، مشروبات اور دیگر قابلِ ڈیوٹی اشیا، جو غیر قانونی طور پر تیار، پیدا یا فروخت کی گئی ہوں یا جن پر مقررہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ادا نہ کی گئی ہو انہیں ضبط کیا جا سکے گا۔

ترمیم کے مطابق ان غیر قانونی مصنوعات کی نقل و حمل میں استعمال ہونے والی گاڑیاں بھی حکام کی جانب سے ضبط کی جا سکیں گی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ٹیکس چوری کی روک تھام، جعلی مصنوعات کے کاروبار کا خاتمہ اور قومی خزانے کو ہونے والے مالی نقصان کا سدباب کرنا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US