پیٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لیٹر سستا

image

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 8 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 331 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 2 روپے 45 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 389 روپے 93 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق 4 اگست سے کر دیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US