متحدہ عرب امارات نے پاکستانی شہریوں کے لیے وزٹ ویزوں کے اجرا کا عمل دوبارہ بحال کر دیا ہے تاہم یہ سہولت صرف رجسٹرڈ ٹریول ایجنٹس کے ذریعے درخواست جمع کرانے والوں کے لیے دستیاب ہوگی۔ اس فیصلے سے کئی ماہ سے ویزا حاصل کرنے میں پیش آنے والی مشکلات اور غیر یقینی صورتحال میں بڑی حد تک کمی آنے کی توقع ہے۔
سفری شعبے سے وابستہ نمائندوں اور پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کے ایک اہلکار نے بھی اس پیشرفت کی تصدیق کی ہے جس کے بعد متحدہ عرب امارات جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔