آپریشن عزمِ استحکام کے تحت لکی مروت میں فورسز کی کارروائی، متعدد خوارج ہلاک

image

سیکیورٹی فورسز نے آپریشن عزمِ استحکام کے تحت خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے خوارج کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیے، جبکہ کئی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے زیرِ استعمال مختلف ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جہاں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر جنگی سامان بھی برآمد کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ ممکنہ طور پر چھپے ہوئے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔ سیکیورٹی فورسز ملک میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US