گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سوات دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے لیے سیدو شریف اسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے زیرِ علاج زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور ان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
دورے کے دوران گورنر فیصل کریم کنڈی نے زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ متاثرین کو بہترین اور بروقت طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ زخمیوں کی دیکھ بھال اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، جبکہ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ علاج معالجے کے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں۔