وزیر اطلاعات پنجاب عظیٰ بخاری نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے حکومت کی "الٹی گنتی" شروع ہونے کے دعوے پر طنزیہ ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مختصر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا، "اُف! ہم ڈر گئے"، جبکہ ایک اور پوسٹ میں سوال کیا، "اب کیا ہوگا؟" اور ساتھ مسکراتے ہوئے ایموجیز بھی شیئر کیے۔
یہ ردعمل بلاول بھٹو زرداری کے اس بیان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے مسلم لیگ (ن) کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے اور ان کی سیاسی مہم اب صرف کشمیر اور گلگت بلتستان تک محدود نہیں رہے گی بلکہ پورے ملک میں چلائی جائے گی۔