پاکستان میں مسلسل تین ماہ تک ڈبل ڈیجٹ میں رہنے والی مہنگائی کی شرح نئے مالی سال کے پہلے ماہ جولائی میں دوبارہ سنگل ڈیجٹ میں آگئی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ماہانہ رپورٹ کے مطابق جولائی 2026 میں سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 9.2 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ جون 2026 میں یہ شرح 11.1 فیصد تھی۔
رپورٹ کے مطابق اپریل، مئی اور جون 2026 کے دوران مہنگائی کی شرح مسلسل ڈبل ڈیجٹ میں رہی، تاہم جولائی میں اس میں نمایاں کمی آنے کے بعد افراطِ زر دوبارہ سنگل ڈیجٹ میں داخل ہو گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق مہنگائی کی شرح میں کمی کو نئے مالی سال کے آغاز میں ایک مثبت معاشی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، تاہم آنے والے مہینوں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور مجموعی معاشی صورتحال پر اس کے اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔