پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی اور غیر ملکی سمز کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران گزشتہ سات ماہ میں 18 لاکھ 38 ہزار 689 سمز بلاک کردی ہیں۔
پی ٹی اے حکام کے مطابق جنوری 2026 سے اب تک مختلف کارروائیوں کے دوران 6 لاکھ 91 ہزار 102 غیر قانونی اور غیر ملکی سمز کو بند کیا گیا، جبکہ فوت شدہ افراد کے نام پر رجسٹرڈ 9 لاکھ 3 ہزار 230 سمز بھی بلاک کردی گئی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی سمز کے استعمال کی روک تھام اور موبائل فون سروس کے محفوظ استعمال کو یقینی بنانے کے لیے ملک بھر میں کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی قانونی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔