راولپنڈی: برساتی نالے میں بہہ جانے والے بچے کی لاش نکال لی گئی

image

راولپنڈی میں گزشتہ روز بارش کے دوران برساتی نالے میں بہہ جانے والے 6 سالہ حسنین کی لاش ریسکیو ٹیموں نے نکال لی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حسنین اپنے گھر کے قریب کھیل رہا تھا کہ اس دوران پاؤں پھسلنے سے برساتی نالے میں جا گرا اور تیز بہاؤ کے باعث بہہ گیا۔ واقعے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے سرچ آپریشن شروع کیا، جس کے بعد بچے کی لاش نالے سے نکال لی گئی۔

واضح رہے کہ راولپنڈی میں رواں سال برساتی نالوں میں ڈوب کر بچوں کی جان جانے کا یہ چوتھا واقعہ ہے، جس پر شہریوں نے حفاظتی اقدامات مزید مؤثر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US