جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے سانحۂ گل پلازہ کیس کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر کو تحقیقات مکمل کرنے کے لیے 9 اگست تک مہلت دے دی۔
دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے عدالت میں پیش ہو کر پیشرفت رپورٹ جمع کرانے کے لیے مزید وقت کی استدعا کی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ اب تک 6 متعلقہ اداروں کی جانب سے مطلوبہ جوابات موصول ہوچکے ہیں، تاہم سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور واٹر کارپوریشن سمیت 2 اداروں کے جوابات تاحال موصول نہیں ہوئے۔
عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست منظور کرتے ہوئے تحقیقات مکمل کرنے کے لیے 9 اگست تک مہلت دے دی اور ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر مکمل تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔