آزاد جموں و کشمیر میں حکومت سازی کے لیے مسلم لیگ (ن) نے سیاسی سرگرمیاں تیز کردی ہیں، جبکہ وزارتِ عظمیٰ کے لیے پارٹی رہنماؤں نے لابنگ کا آغاز کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے حکومت سازی سے متعلق اپنی حکمت عملی واضح کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ مہاجرین کی نشستوں سے منتخب ہونے والے اراکین اسمبلی کو ابتدائی کابینہ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قائد نواز شریف نے حکومت سازی کے حوالے سے پالیسی کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت ایک مختصر مگر مؤثر کابینہ تشکیل دی جائے گی۔
کابینہ میں پارٹی کے سینئر، تجربہ کار اور نومنتخب اراکین اسمبلی کو ترجیح دی جائے گی تاکہ نئی حکومت مؤثر انداز میں اپنے فرائض انجام دے سکے۔