بابوسر شاہراہ اونچے درجے کے سیلاب کے باعث بند، شاہراہ قراقرم پر ٹرک الٹنے سے ٹریفک متاثر

image

اونچے درجے کے سیلابی ریلے کے باعث بابوسر ٹاپ کی شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کردی گئی، جبکہ شاہراہ قراقرم بھی مال بردار ٹرک الٹنے کے باعث عارضی طور پر ٹریفک معطل ہوگئی۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مطابق بابوسر شاہراہ پر تھک کے مقام پر شدید سیلابی صورتحال کے پیش نظر زیرو پوائنٹ کو بند کردیا گیا ہے تاکہ مسافروں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔ سیاحوں اور دیگر مسافروں کو متبادل راستے کے طور پر شاہراہ قراقرم استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب شاہراہ قراقرم پر شنگ نالہ کے قریب ایک مال بردار ٹرک الٹ جانے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، جس کے نتیجے میں دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ این ایچ اے کا کہنا ہے کہ گونر فارم چیک پوسٹ پر مزید گاڑیوں کا داخلہ عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اداروں اور این ایچ اے کی ٹیمیں بھاری مشینری کے ساتھ متاثرہ مقامات پر موجود ہیں اور شاہراہوں کو جلد از جلد بحال کرنے کے لیے امدادی اور بحالی کا کام جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US