تربیلا ڈیم 95 فیصد بھر گیا، سپل ویز سے پانی کے اخراج میں اضافے کا فیصلہ

image

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے کے بعد ڈیم اپنی مجموعی گنجائش کے 95 فیصد تک بھر گیا ہے۔ حکام کے مطابق ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1545 فٹ تک پہنچ چکی ہے، جو اس کی زیادہ سے زیادہ ذخیرہ گنجائش 1550 فٹ سے صرف 5 فٹ کم ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال 5 اگست کو تربیلا ڈیم 94 فیصد بھرا ہوا تھا، جبکہ رواں سال پانی کی آمد میں اضافے کے باعث ذخیرہ مزید بڑھ گیا ہے۔

ڈیم انتظامیہ نے پانی کی بڑھتی ہوئی سطح کے پیش نظر 5 اگست کی صبح سے سپل ویز کی پوزیشن تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئی ترتیب کے بعد سپل ویز سے 2 لاکھ 60 ہزار سے 2 لاکھ 90 ہزار کیوسک پانی خارج کیا جائے گا تاکہ ڈیم میں پانی کی سطح کو محفوظ حد میں برقرار رکھا جا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US