وزیراعظم محمد شہباز شریف 6 اگست کو سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے جہاں وہ سعودی قیادت سے دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری کے فروغ اور خطے کی مجموعی صورتحال پر اہم ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق دورے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور وزیراعظم اپنے قیام کے دوران سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت سے اعلیٰ سطح کے مذاکرات کریں گے۔
ملاقاتوں میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے اور اقتصادی شراکت داری کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کی قیادت خطے اور عالمی سطح پر درپیش اہم امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر بھی تفصیلی گفتگو کرے گی، جبکہ پاک سعودی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے مستقبل کے تعاون کے امکانات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔