ربیع الاول کا چاند کب نظر آئے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

image

محکمہ موسمیات پاکستان نے ربیع الاول 1448 ہجری کے چاند سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 13 اگست کی شام چاند نظر آنے کا امکان نہیں، جس کے باعث یکم ربیع الاول 15 اگست بروز ہفتہ ہونے کی توقع ہے۔ اس حساب سے 12 ربیع الاول عید میلاد النبی ﷺ 26 اگست بروز بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 13 اگست کی شام ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے جبکہ کراچی میں چاند غروب ہونے کا وقت شام 7 بج کر 40 منٹ ہوگا۔

فلکیاتی پیرامیٹرز اور چاند کی عمر کے باعث اس روز رویت ممکن نہیں۔ تاہم ربیع الاول کے چاند کی رویت اور تاریخوں کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US