کراچی میں شاہراہ بھٹو پل پر دو گاڑیوں کے درمیان ہونے والے حادثے میں 25 سالہ خاتون جاں بحق جبکہ 11 افراد زخمی ہوگئے جن میں تین کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت رامین کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمیوں میں اشو، لالو، تلسیہ، کیشی، لکشمی، آشا، حنا، دھنی، شامو اور ایک نامعلوم خاتون شامل ہیں۔
تمام زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ پیچھے سے آنے والی تیز رفتار گاڑی کے سوزوکی سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے بعد گاڑی کا ڈرائیور موقع پر اپنی گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔