لاہور: نجی یونیورسٹی کے ہاسٹل سے نوجوان طالبعلم کی لاش برآمد

image

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں واقع نجی یونیورسٹی کے ہاسٹل سے 18 سالہ طالب علم کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت قصور کے رہائشی اریب کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ناشتے کے وقت اچانک ان کی طبیعت خراب ہوئی، جس کے بعد وہ جانبر نہ ہوسکے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ طالب علم کی موت کی اصل وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔ لاش کو ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ موت کی حتمی وجہ کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US