ریلوے پولیس کے لیے تاریخی فیصلہ: کانسٹیبل سے ایس آئی تک کے پے اسکیلز اپ گریڈ

image

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ریلوے پولیس کے کانسٹیبل سے اے ایس آئی تک کے پے اسکیلز کو دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مساوی کرتے ہوئے اپ گریڈیشن کی منظوری دیدی ہے۔

ریلوے پولیس سے منسلک افسران اور جوانوں کا یہ دیرینہ مطالبہ تھا۔ نئے نوٹیفکیشن کے تحت کانسٹیبل کا اسکیل BPS-5 سے بڑھا کر BPS-7، ہیڈ کانسٹیبل کا BPS-7 سے BPS-9 اور اے ایس آئی کا اسکیل BPS-9 سے BPS-11 کردیا گیا ہے۔

آئی جی ریلوے پولیس نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس تاریخی پیش رفت سے فورس کے جوانوں اور افسران کا مورال مزید بلند ہوگا اور ان کی پیشہ ورانہ کارکردگی میں بہتری آئے گی۔

انہوں نے وزیراعظم اور وفاقی وزیر ریلوے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے پولیس آج ملک بھر میں مسافروں، عوام کے جان و مال اور ریلوے تنصیبات کی حفاظت کا فریضہ بہترین انداز میں انجام دے رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US